ٹویٹ کرکے آٹے،چینی،بجلی،گیس،دوائی کی قیمت کم نہیں ہوگی

لاہور:(لیڈرنیوز)ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹویٹ کرکے آٹے،چینی، بجلی، گیس،دوائی کی قیمت کم نہیں ہوگی،عوام کی مفلسی ،بے بسی کا مزید مذاق نہ اُڑائیں،عوام کی فریادیں، مطالبات اور بددعائیں سنیں ،عوام کی بے بسی،غربت اورمفلسی کا کیوں مذاق اُڑاتے ہیں ؟عوام کو کچھ دے نہیں سکتے تو کم از کم زبان ہی بند رکھیں۔

#Maryam Aurangzeb #price of flour, sugar, electricity, gas and medicine will not be reduced by tweeting