الیکشن کمیشن کومبینہ ویڈیوزسے متعلق اقدام اٹھانا چاہیے

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ این اے133کے ضمنی الیکشن میں ووٹوں کی مبینہ خریداری پرتشویش ہے،الیکشن کمیشن کومبینہ ویڈیوزسے متعلق اقدام اٹھاناچاہیے،سعودی عرب پاکستان کو 3 ارب ڈالردے رہاہے،ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں 0.67 فیصدکمی آئی ہے،ایک ماہ میں چینی کی قیمت میں 60 روپے سے زیادہ کمی ہوئی،کراچی میں چینی100روپے اوردیگرصوبوں میں90روپے ہے،بدقسمتی سے سندھ حکومت اپنے معاملات نہیں دیکھ پارہی،کراچی اورحیدرآبادمیں مہنگائی زیادہ ہے،سندھ میں یوریاکی قیمت 53فیصد بڑھ گئی ہے،سندھ حکومت کواسمگلنگ ختم کرنی چاہیے،سندھ میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی نہیں کی جارہی،گزشتہ سال کے مقابلے میں گیس کے ذخائرمزید9فیصدکم ہوئے،گیس کے نئے ذخائرکی دریافت میں کامیابیاں نہیں مل رہیں،حکومت کیلئے آئندہ چیلنج گیس کاہے،ایکسپورٹ کی صنعت کوگیس کی سہولت میسرہوگی،سی این جی اسٹیشنزیکم دسمبرسے15فروری تک بندکیے جارہے ہیں،مسلم لیگ (ن)نے ملکی اداروں کےخلاف مہم چلائی ،عدالتوں کواپنے خلاف چلنے والی مہم کومنطقی انجام تک پہنچاناچاہیے۔

#