منی بجٹ سے پہلے ہی مہنگائی بڑھ رہی ہے‘شیری رحمان

لاہور:(لیڈرنیوز)پاکستان پیپلز پارٹی نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کر دیا۔ شیری رحمان نے کہا کہ منی بجٹ سے پہلے ہی مہنگائی بڑھ رہی ہے۔پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کیا کہ اکتوبر میں مہنگائی 9.2 فیصد اور نومبر میں 11.5 فیصد رہی۔آئی ایم ایف کا بنایا گیا منی بجٹ مہنگائی میں مزید اضافہ کرے گا، یہ ملک کو بھوک اور بدحالی کی طرف دھکیل رہا ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ ایک سال میں آٹے کی قیمت میں 10.26 فیصد، گھی میں 58.28 فیصد اور کنگ آئل کی قیمت میں 53.59 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ایک سال میں بجلی کی قیمتوں میں 47.87 فیصد اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 40.81 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

#Pakistan Peoples Party #Sherry Rehmaninflation is rising even before the mini budget