الیکشن الیکٹرانک مشینوں کے ذریعے ہوں گے‘ شیخ رشید

راولپنڈی:(لیڈرنیوز)شیخ رشید نے کہا ہے کہ ووٹنگ کا قانون بن گیا، اب الیکشن الیکٹرانک مشینوں کے ذریعے ہوں گے، بدقسمتی سے لوگ باتیں زیادہ کرتے ہیں، کام کم کرتے ہیں۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کوئی تحریک نہیں، ساڑھے تین سال گزر گئے، اگلے سال بلدیاتی انتخابات ہوں گے تو عام انتخابات کا ڈھول بجایا جائے گا، عمران خان خوش قسمت ہیں انہیں نکمی اپوزیشن ملی ہے انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی آئی ایم ایف سے زیادہ رقم ملک کو بھیجتے ہیں۔ پاکستان کے 40 حلقوں میں انتخابات کا فیصلہ اوورسیز ووٹوں سے ہوگا۔شیخ رشید نے کہا کہ مہنگائی ہے، اس کا حل تلاش کرنا ہوگا، مہنگائی کا براہ راست تنخواہ دار طبقہ متاثر ہورہا ہے، پاکستان کا سعودی عرب سے لازوال رشتہ ہے، سعودی عرب نے مشکل حالات میں قرضے دیئے، جس پر ان کے مشکور ہیں۔ ہاں، چین پاکستان کی معاشی پریشانیوں کو دور کرنے میں بھی مدد کر رہا ہے۔

#Sheikh Rasheed #voting law has become #now elections will be held through electronic machines