الیکشن کمیشن کی آئینی حیثیت کوبرقراررکھنے میں ساتھ ہیں‘ سعیدغنی

کراچی:(لیڈرنیوز)وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی آئینی حیثیت کوبرقراررکھنے میں ساتھ ہیں،وزیراعظم نے کہاسندھ میں 3شوگرملزنے کرشنگ روک دی جس سے چینی مہنگی ہوئی،وفاقی کابینہ میں کون نالائق تھاجس نے بتایا16 لاکھ ٹن گندم چوری ہوگئی،جن کہ وجہ سے چینی مہنگی ہوئی کسی ایک فردکیخلاف کارروائی نہیں ہوئی،گندم اورچینی مہنگی ہونے سے عوام کی جیبوں سے پیسہ نکالاگیا،حفیظ شیخ اگراتنے برے تھے توانہیں سینیٹ الیکشن کیوں لڑایا؟اب شوکت ترین کوالیکشن لڑارہے ہیں،چندہفتے میں وزیرخزانہ بدلنے جارہے ہیں،جوصوبہ گیس پیداکررہاہے اسے گیس نہیں مل رہی،عالمی مارکیٹ میں پٹرول سستاہوا،حکومت نے قیمتیں کم نہیں کیں۔

#Saeed Ghani #Sindh Information Minister Saeed Ghani #Petrol has become cheaper in the world market