وزیراعظم کی ایف بی آر کی ٹیم کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وزیراعظم عمران خان نے ایف بی آر کی ٹیم کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال نومبر میں جمع ہونے والی آمدنی گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے 35 فیصد زیادہ تھی۔دوسری جانب وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ نومبر میں ٹیکس وصولی 470 ارب ہے جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 35 فیصد زیادہ ہے۔

#Prime Minister Imran Khan has congratulated the FBR team