ماہانہ 11.5 فیصد مہنگائی معاشی تباہی کا اعتراف جرم ‘ شہباز شریف

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)شہباز شریف نے قوم کو خبردار کیا ہے کہ ماہانہ 11.5 فیصد مہنگائی معاشی تباہی کا جرم ہے، مہنگائی اور بے روزگاری سے لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں، حکمران انہیںنہ گھبرانے کی تلقین کر رہے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مہنگائی میں سال کی بلند ترین سطح پر اضافہ غریبوں کے لیے قیامت اور معیشت کی تباہی کا ثبوت ہے، مہنگائی 13 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ عوام مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں، حکومتی بیانات اس آگ کو نہیں بجھائیں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ کرنٹ اکاو¿نٹ خسارے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جو 5.1 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا، کیا یہ کفایت شعاری ہے؟ رواں مالی سال کے جولائی تا اکتوبر میں کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ بڑھ کر 5.1 بلین ڈالر تک پہنچ گیا۔

#Shahbaz Sharif #11.5% inflation per month is a crime of economic ruin