آئین پرشب خون ماراجارہاہے‘خالد مقبول صدیقی

کراچی:(لیڈرنیوز)ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالدمقبول صدیقی نے کہا ہے کہ نیابلدیاتی نظام سندھ پرمسلط کرنےکی کوشش کی جارہی ہے،کیا پیپلزپارٹی کے آنے سے پہلے سندھ کی یہی حالت تھی؟کراچی کے خون پسینے کی کمائی سے ملک چلتاہے،پیپلزپارٹی سندھ کے شہری علاقوں کی نمائندہ جماعت کبھی نہیں رہی،سندھ کے شہری علاقوں کیساتھ مسلسل ناانصافی ہورہی ہے،سندھ کے شہری علاقوں کیساتھ ناانصافی بندکی جائے،ہمارے پاس سڑکوں پرآنے کے سواکوئی آپشن نہیں،کیاشہری علاقوں کوتباہ کرنے کاقومی اتفاق رائے پایاجاتاہے؟آئین پرشب خون ماراجارہاہے،آئین وقانون کےمطابق جوراستےاختیارکرسکتے ہیں وہ کریں گے۔

#Khalid Maqbool Siddiqui #an attempt is being made to impose new local government system on Sindh