ایف بی آرنے کئی شہروں میں غیر منقولہ جائیدادکی قیمتیں بڑھادیں

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)ایف بی آر نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں غیر منقولہ جائیداد کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر منقولہ گھریلو، کمرشل پراپرٹی اور فلیٹس پر کیپیٹل ویلیو ٹیکس کا دائرہ 21 سے بڑھا کر 40 شہروں تک کر دیا گیا۔ جن شہروں کے لیے نئی ویلیوایشن جاری کی گئی ان میں اسلام آباد، راولپنڈی، ایبٹ آباد، اٹک، بہاولپور، چکوال، ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گھوٹکی، گوجرانوالہ، گجرات، گوادر، حافظ آباد، حیدرآباد، جھنگ، جہلم شامل ہیں۔ کراچی، قصور، خوشاب، لاہور، لاڑکانہ، لسبیلہ، منڈی بہاو¿الدین، مانسہرہ، میرپور خاص، مردان، ملتان، ننکانہ، نارووال، پشاور، کوئٹہ، رحیم یار خان، ساہیوال، سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوٹ، سکھر اور ٹوبہ ٹیک سنگھ ہیں

#Pakistan #FBR #increased the prices of immovable property in several cities