پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک کمی کا امکان

کراچی:(لیڈر نیوز)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق 16 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، آئندہ 15 روز میں پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے اور حکومت ٹیکس کی سطح بڑھانے یا کم کرنے کے بعد قیمت کا حتمی فیصلہ کرے گی۔