مانیٹری پالیسی کااعلان‘شرح سودمیں ایک فیصداضافہ

کراچی:(لیڈرنیوز)اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کااعلان کردیا‘شرح سودمیں ایک فیصداضافہ کردیاگیا،شرح سود 20 ماہ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ‘شرح سود 8.75 سے9.75 ہوگئی ،مہنگائی اورتجارتی خسارے میں اضافہ ریکارڈکیاگیا،اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبرمیں مہنگائی 11.5 فیصدتک ہوگئی ،عالمی سطح پراجناس کی زائدقیمتوں سے تجارتی خسارہ بڑھا، معاشی ترقی کی رفتاررواں مالی سال 4سے 5 فیصدرہنے کاامکان ہے ،رواں مالی سال محصولات میں36فیصداضافہ ہوا ‘ترقیاتی اخراجات،سبسڈیزاورگرانٹس میں اضافہ ہوا۔