حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان‘حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 5روپے فی لٹر کمی کااعلان کردیا، پٹرول کی نئی قیمت 140 روپے 82 پیسے فی لٹرمقرر، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 5 روپے فی لٹر سستا،ہائی اسپیڈڈیزل کی نئی قیمت 137 روپے 62 پیسے فی لٹرہوگئی ‘مٹی کے تیل کی قیمت میں7روپے فی لٹرکمی کردی گئی‘مٹی کاتیل سستاہونے کے بعد 109روپے 53 پیسے فی لٹرکاہوگیا‘لائٹ ڈیزل کی فی لٹرقیمت میں 7روپے ایک پیسے کمی‘لائٹ ڈیزل بھی کمی کے بعد 107روپے 6 پیسے فی لٹرپرآگیا۔