حکومتی دعوے دھرے رہ گئے، ملک میں مہنگائی عروج پر

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، ملک میں مہنگائی عروج پر، ایک ہفتے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کی شرح 19 فیصد سے تجاوز کر گئی۔وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 17 ہزار روپے ماہانہ تک کمانے والوں کی مہنگائی رواں ہفتے 21 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے بجلی کی یونٹ قیمت میں 7 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے گرم مصالحے کی قیمت میں 3 روپے 17 پیسے فی کلو اضافہ، لکڑی کی قیمت میں 7 روپے 12 پیسے فی کلو اضافہ ہوا جب کہ رواں ہفتے 15 اشیا کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران آلو 8 روپے 74 پیسے فی کلو سستا ہوا، رواں ہفتے برائلر مرغی کی قیمت میں 12 روپے 39 پیسے فی کلو، ٹماٹر کی قیمت میں 10 روپے 77 پیسے فی کلو کمی جبکہ تازہ دودھ، دہی، کوکنگ آئل سمیت 19 اشیاءکی قیمتوں میں استحکام رہا۔

#Pakistan #inflation is rampant in the Pakistan