انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا جیکولین کے تحائف ضبط کرنے کا اعلان

ممبئی:(لیڈرنیوز) بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو ایک اور بری خبر کا سامنا ہے۔ بھتہ خور سے ملنے والے لاکھوں کے تحائف ضبط کر لیے جائیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق منی لانڈرنگ، بھتہ خوری اور فراڈ کیس کی ملزمہ جیکولین فرنینڈس کی جانب سے دیے گئے کروڑوں کے تحائف ضبط کر لیے جائیں گے۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، جو 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کر رہا ہے، نے جیکولین فرنینڈس کے تحائف کو ضبط کرنے کا اعلان کیا ہے۔200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ اور بھتہ خوری کے مرکزی کردار ساکیش چندر شیکھر نے جیکولین فرنینڈس کو 10 کروڑ روپے کا تحفہ دیا تھا۔جیکولین فرنینڈس کے علاوہ نورا فتحی سے بھی منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش جاری ہے۔ نورا فتحی کو دیے گئے تحائف بھی ضبط کر لیے جائیں گے۔

#Enforcement Directorate announced the confiscation of Jacqueline Fernandez's gifts