سلمان خان کی شادی نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی

ممبئی:(لیڈر نیوز)بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان 56 برس کے ہوگئے۔ سلمان خان نے ابھی تک شادی کیوں نہیں کی؟ وجہ سامنے آگئی۔بالی ووڈ سپر اسٹارز سنگیتا بجلانی، ایشوریہ رائے اور کترینہ کیف کے ساتھ سلمان خان کی شادی کے چرچے تھے لیکن شادی نہ ہوسکی۔ اب سلمان خان کی شادی نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔سلمان خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے ابھی تک شادی نہ کرنے کی وجہ ماضی کی مقبول ہیروئن ریکھا ہیں کیونکہ وہ بچپن سے ہی ریکھا کے مداح تھے اور ان سے شادی کرنا چاہتے تھے۔سلمان خان نے کہا کہ ریکھا ان کی پڑوسی تھیں جو صبح ساڑھے 5 بجے اٹھ کر کواکا پرجاتا کو دیکھتی تھیں۔ وہ دوستوں کے ساتھ ریکھا کی یوگا کلاس میں بھی شامل ہوا تھا۔سلمان خان نے کہا کہ شاید یہی وجہ ہے کہ میں ابھی تک شادی نہیں کر سکا۔ 67 سالہ ریکھا ماضی کی سپر اسٹار رہی ہیں۔

#Bollywood superstar Salman Khan #reason for Salman Khan's non-marriage has come to light