غصہ‘نامناسب رویہ‘ٹرپل سنچری بنانیوالے محمدحریرا پر جرمانہ عائد

کراچی:(لیڈر نیوز)فرسٹ کلاس کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے دوسرے کم ترین پاکستانی بلے باز محمد حریرا کوغصے اور بدتمیزی کرنامہنگاپڑگیا اور پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں خیبرپختونخوا کے خلاف قائداعظم ٹرافی کے ڈے اینڈ نائٹ فائنل کے دوسرے روز نادران کے محمد حریرہ پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے۔پہلی اننگز کے 22ویں اوور میں جب امپائر نے محمد حریرا کو ایل بی ڈبلیو آو¿ٹ قرار دیا لیکن نوجوان بلے باز نے دیر سے کریز چھوڑا تو محمد ہریرا نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری ندیم ارشد کی طرف سے تجویز کردہ جرمانہ قبول کر لیا۔

#Muhammad Huraira #second-lowest Pakistani batsman to score a triple century in first-class cricket #fined for violating the PCB code of conduct