امریکہ‘ایک دن میں 2ہزارکورونامریض لقمہ اجل بن گئے

واشنگٹن:(لیڈرنیوز)امریکا اور یورپ میں کورونا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، امریکا میں ایک ہی دن میں301300 افراد وائرس سے متاثر اور200کے قریب مریض لقمہ اجل بن گئے۔کورونا نے دنیا بھر میں انسانوں میں ہلاکتیں پھیلانا شروع کر دیں، اب تک 2832339 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 5,430,731 ہو گئی ہے تاہم 251,86,489 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔یورپ میں بھی کورونا کی تباہی جاری ہے، فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 180,000 کیسز رپورٹ ہوئے، برطانیہ میں 129,000، اسپین میں 99,000 اور اٹلی میں 78,000 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔گزشتہ روز 31 ہزار کے قریب جرمنی میں، یونان میں 21657 اور ڈنمارک میں مزید 12330 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔ کینیڈا میں کورونا کی صورتحال اور بھی خراب ہے جہاں27000 سے زائد نئے مریض شامل ہو چکے ہیں۔ آسٹریلیا میں 11,267 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ایشیائی ممالک میں بھی کورونا پھیل رہا ہے، ویتنام میں 14 ہزار 440 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ہندوستان میں 8,376، ترکی میں 32,176، تھائی لینڈ میں 2,000 اور ملائیشیا میں 2,897 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

#Corona sounded the alarm in the United States and Europe,  #nearly 2,000 patients dying in the United States in a single day