گوگل کو شکست دے کر ٹک ٹاک نمبرون پوزیشن پر آگئی

لاہور:(لیڈرنیوز)گوگل کو شکست دے کر ٹک ٹاک نمبرون پوزیشن پر آگئی‘دنیا کی سب سے بڑی اورزیادہ سرچ کی جانے والی ویب سائٹ گوگل کی نمبرون پوزیشن ٹک ٹاک نے لے لی۔امریکہ کی ایک معروف ٹیکنالوجی سکیورٹی کمپنی CloudFlare کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ TickTalk کے ڈومین (ویب ایڈریس) نے گوگل کو پیچھے چھوڑ کر دنیا میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ گوگل 2020 میں نمبر 1 تھا، اس کے بعد فیس بک اور ٹک ٹاک ساتویں نمبر پر تھا۔ رپورٹ کے مطابق اس سال نومبر 2021 کے آخر تک ٹک ٹاک کی مقبولیت میںتیزی سے اضافہ ہوتا رہا اور اب گوگل کوشکست دے کر ٹک ٹاک دنیا کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹ بن گئی ہے۔

#Google has lost the honor of number one and has been replaced by TikTok