حکومت کاسال نوکاتحفہ‘پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کردیا

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وفاقی حکومت نے سال نو کے موقع پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 144 روپے 82 پیسے ہو گی۔وزارت خزانہ نے بتایا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 4 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 141 روپے 62 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 113 روپے 53 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی۔وزارت خزانہ نے بتایا کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 4.15 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد 111.06 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق آئندہ 15 روز کے لیے دوپہر 12 بجے سے ہوگا۔