دعا ہے 2022 قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نئی خوشیاں لائے‘ رمیز راجہ

لاہور:(لیڈرنیوز) چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ دعا ہے کہ 2022 قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نئی خوشیاں لائے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے نئے سال پر اپنے پیغام میں کہا کہ آپ سب کو نیا سال بہت بہت مبارک ہو، میری دعا ہے کہ 2022 قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نئی خوشیاں لائے۔انہوں نے کہا کہ کپتان کے با اختیار ہونے سے قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل آیا ہے۔ سال 2022 میں ایج گروپ کرکٹ میں حصہ لینے والے باصلاحیت کھلاڑیوں کے لیے ملک میں بہترین راستے اور کرکٹ کا بنیادی ڈھانچہ تعمیر کرنا میری ترجیح ہو گی۔

#Chairman PCB Ramiz Raja #2022 will bring new happiness for the national cricket team