راولپنڈی‘ لڑکی کی نازیباتصاویر وائرل کرنیوالے دو ملزمان گرفتار

راولپنڈی:(لیڈرنیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ نے لڑکی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق چکوال سے تعلق رکھنے والے ملزمان راجہ عبداللہ امیر اور زین امیر نے لڑکی کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز جعلی انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر اپ لوڈ کیں۔ ملزم سے الیکٹرانک ڈیوائس، جعلی اکاو¿نٹ اور لڑکی کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔ اس کے خلاف پی کے اے ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم متاثرہ کو اس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دے کر ہراساں کرتا رہا۔ ان سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔

#Pakistan #RAWALPINDI #arrested two accused involved in making viral nasty images and videos of a girl