سام سنگ کا1 ٹیرا بائٹ فون متعارف کرانے کی تیاریاں

سیﺅل:(لیڈرنیوز)کوریائی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی سام سنگ نے 1 ٹیرا بائٹ (ٹی بی) میموری والا فلیگ شپ فون متعارف کرانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق سام سنگ اس سال گلیکسی ایس 22 الٹرا متعارف کرائے گا جو میموری کے لحاظ سے مختلف ہوگا۔ایس 22 الٹرا کی اپنی میموری 1 ٹی بی ہوگی جبکہ اس میں علیحدہ میموری کارڈ سلائیڈ بھی ہوگی، اگر ریم کی بات کریں تو فون کے لحاظ سے یہ 12 اور 16 جی بی تک ہوگی۔یہ بھی انکشاف ہوا کہ صارفین کی سہولت کے لیے سام سنگ نے ایک ہی ماڈل میں 128، 256 اور 512 جی بی کے فلیگ شپ فونز بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جن کی قیمتیں میموری اور ریم کے لحاظ سے مختلف ہوں گی۔۔سام سنگ سیریز میں 3 فون متعارف کرائے گا، گلیکسی ایس 22، ایس 22 پلس اور ایس 22 الٹرا، جن میں 8 ویں جنریشن کا ایسپائر ڈریگن چپ پروسیسر لگایا جائے گا، جو موبائل کو تیز کرنے میں مدد دے گا۔ایس 22 سیریز کی اب تک کی لیک ہونے والی تصاویر کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ صارف کی سہولت کے لیے اس کے ساتھ ٹچ پین بھی دیا جائے گا۔ کمپنی نے ابھی تک فون کی قیمت اور مارکیٹ میں اس کی دستیابی کا اعلان نہیں کیا ہے۔اس سے قبل، سام سنگ نے 2019 میں گلیکسی ایس 10 موبائل متعارف کرایا تھا، جس کی اپنی 1 ٹی بی اسٹوریج اور ایک علیحدہ میموری کارڈ سلائیڈ تھی۔

#Samsung has begun preparations to introduce a flagship phone with 1 terabyte (TB) of memory