کنگنا کینئے سال میں ایف آئی آرکم‘لولیٹرزیادہ ملنے کی خواہش

ممبئی:(لیڈرنیوز)بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے نئے سال میں مزید ایف آئی آر کم اور 'لو لیٹر' زیادہ حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔اپنے متنازع بیانات اور بولڈ انداز کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا ہے کہ انہیں نئے سال میں کیا کرنا چاہیے۔سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں کنگنا رناوت نے کہا کہ وہ نئے سال میں کم ایف آئی آر اور زیادہ "محبت کے خطوط" حاصل کرنا چاہتی ہیں۔کنگنا رناوت نے نئے سال کے موقع پر مندر میں مذہبی رسومات ادا کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر بھی پیغام کے ساتھ شیئر کی۔کنگنا رناوت کو 2021 میں متنازع بیانات کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کنگنا کے نفرت انگیز اور متنازعہ بیانات پر ان کے خلاف متعدد شکایات اور ایف آئی آرز بھی درج کی گئیں، جس کے نتیجے میں کنگنا کو عدالت اور تھانے کے چکر لگانے پڑے۔

#Kangana Ranaut has expressed her desire to get less FIRs and more 'Love Letters' in the new year