بھارت میں اومیکرون کیسیز 4ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

نئی دہلی:(لیڈرنیوز) ہندوستان میں کورونا کا نیا ورژن اومیکرون جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہا ہے، جس نے روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والے نئے کورونا کیسز کا چار ماہ کا ریکارڈ توڑ دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں ستمبر سے اب تک روزانہ 33,750 کورونا کیسز ریکارڈ کیے جا رہے ہیں۔ ان میں سے اکثر اومیکرون کی کورونا کی نئی شکل ہیں۔بھارت میں اومکرون کے سب سے زیادہ کیسز نئی دہلی میں ریکارڈ کیے گئے جہاں وزیر اعلیٰ کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا۔

#Omicron, is spreading like wildfire in india #four-month record of new Corona cases that come to light on a daily basis in india