لاہور میں2سالہ بچی کے قتل پر والدہ کا ماموں گرفتار

لاہور:(لیڈرنیوز)لاہور میں دو سالہ بچی دعا کے قتل پر ماں کے ماموں کوگرفتارکرلیاگیاچیف پولیس آفیسر مستنصر فیروز نے بتایا کہ 2 سالہ دعا اپنی طلاق یافتہ والدہ ماہ جبین کے ساتھ اپنے ناناکے گھر رہ رہی تھی جبکہ والدہ ماہ جبین کے ماموں جاوید اشفاق بھی اسی گھر میں مقیم تھے۔انہوں نے بتایا کہ ملزم جاوید اشفاق نے دو سالہ دعا کے گلے میں چھرا گھونپ کر قتل کیا۔ پولیس نے مرکزی ملزم جاوید کو موقع پر گرفتار کر لیا۔دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان نے ایس پی سٹی کو ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔ دلخراش واقعہ کے مرکزی کردار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

#Pakistan #Mother's uncles arrested for killing two-year-old girl Dua in Lahore