اومیکرون‘ایک کے بعد فوری دوسرے عمرے کی سہولت ختم

ریاض:(لیڈر نیوز)سعودی عرب نے اومکرون کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر کورونا پابندیاں مزید سخت کرتے ہوئے ایک کے بعدفوری دوسرے عمرے کی سہولت  ختم کردی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے عمرہ پرمٹ جاری کرنے کی پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے ایک عمرہ اور دوسرے عمرے کے درمیان کم از کم 10 دن کا وقفہ لازمی قرار دے دیا ہے۔ اس سے قبل زائرین کو ایک عمرہ کے فوراً بعد دوسرے عمرے کا پرمٹ حاصل کرنے کی اجازت تھی تاہم اب یہ سہولت ختم کر دی جائے گی اور 10 دن سے کم وقفے پر اجازت نامہ جاری نہیں کیا جائے گا۔ یہ اقدام اومیکرون کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے ہوا ہے۔

#Saudi Arabia #immediately ending the facility of one Umrah after another