کیویزکوشکست‘بنگلہ دیش نے تاریخی فتح حاصل کر لی

ماؤنٹ منگوئی:(لیڈر نیوز) بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کر لی۔بنگلہ دیش نے عالمی چیمپئن نیوزی لینڈ کو ماؤنٹ منگنوئی میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کر لی۔ بنگال ٹائیگرز نے چھٹی بار اپنے ہوم گراؤنڈ کے باہر یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ 10 سال بعد کوئی بھی ایشیائی ٹیم نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ میچ نہیں جیت سکی۔بنگلہ دیش کے عبادت حسین کی شاندار باؤلنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 169 رنز بنا سکی۔ مہمان ٹیم نے مطلوبہ 40 رنز دو وکٹوں کے نقصان پر مکمل کر لیے۔فاسٹ بولر عبادت حسین نے دوسری اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ رہے۔

#Bangladesh beat New Zealand in a historic victory