سشمیتا سین پاکستانی گلوکار دانیال ظفر کی مداح بن گئیں

ممبئی:(لیڈر نیوز)بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین پاکستانی گلوکار دانیال ظفر کی مداح بن گئیں۔سشمیتا سین کا شمار بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور وہ سوشل میڈیا پر ہر چیز کو خوبصورتی سے بیان کرتی ہیں۔ بھارتی فلم انڈسٹری کی مقبول گلوکارہ سشمیتا سین نے بھی معروف گلوکار علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر کے گانے ’اُدھ چلیے‘ پر اپنی تعریف کا اظہار کیا۔سشمیتا سین نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں وہ اپنی بیٹی کے ساتھ کار میں سفر کر رہی ہیں اور بیک گراؤنڈ میں پاکستانی گلوکار دانیال ظفر کا گانا چل رہا ہے۔پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے دانیال ظفر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’ممبئی کی تازہ ہوا، ڈرائیو، کھلا آسمان اور بار بار سناجانے والا ایلیسا کا پسندیدہ گانا‘۔

#Bollywood actress Sushmita Sen became a fan of Pakistani singer Danyal Zafar