کراچی‘دہشتگردی کا بڑامنصوبہ ناکام‘3دہشتگرد گرفتار‘اسلحہ برآمد

کراچی:(لیڈرنیوز)کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے لیاری گینگ وار کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے دستی بم سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران لیاری گینگ وار کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے نکلے تھے۔ گاڑی کی تلاشی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا۔گرفتار ملزمان میں ابراہیم علی، محمد عمران اور بلال علی عرف بلیو شامل ہیں۔ تاہم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

#Police foiled a major terror plot in Korangi area of ​​Karachi #arrested three Lyari gang war terrorists and recovered a large quantity of weapons