انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان، 41 پیسے مہنگا

کراچی:(لیڈرنیوز)انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی ایک اور اونچی اڑان، 41 پیسے مہنگا ہو گیا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 41 پیسے مہنگا ہوکر 177 روپے 15 پیسے کا ہوگیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی تھی، انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی ہوئی اور قیمت 176 روپے 75 پیسے سے کم ہو کر 176 روپے 74 پیسے پر آ گئی۔