جوکووچ کو آسٹریلیا میں سخت ترین کورونا قوانین کا سامنا

سڈنی:(لیڈر نیوز)آسٹریلیا نے عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کا ویزہ منسوخ کرنے اور انہیں کورونا کے سخت قوانین پر پورا نہ اترنے پر ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نوواک جوکووچ کو آسٹریلیا میں سخت ترین کورونا قوانین کا سامنا ہے۔ میلبورن ہوائی اڈے پر جوکووچ سے ویزا کی حیثیت اور ویکسین سے استثنیٰ کے ثبوت کے بارے میں آٹھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔ ویکسین سے استثنیٰ اور غلط ویزا کی بنیاد پر ہوائی اڈے کے حکام نے سربیا کے ٹینس اسٹار کوملک میں داخلے سے روک دیا۔ آسٹریلین اوپن میں شرکت کے لیے جوکووچ ویکسینیشن کے قوانین سے مستثنیٰ ہونے کے بعدمیلبورن پہنچے تھے۔آسٹریلوی وزیر اعظم سکاٹ موریسن کا کہنا ہے کہ قانون ہی قانون ہے۔ خاص طور پر جب بات ہماری سرحدوں کی ہو تو کوئی بھی ان اصولوں سے بالاتر نہیں ہے۔اس دوران سربیا کے صدر نے آسٹریلیا پر تنقید کرتے ہوئے ٹینس اسٹار کے ناروا سلوک کی مذمت کی اور کہا کہ وہ بین الاقوامی قانون کے تحت جوکووچ کے لیے انصاف کے لیے لڑیں گے۔

#Novak Djokovic has been subjected to the strictest coronavirus laws in Australia