کرپٹو کرنسی کی آڑ میں پاکستانیوں سے 18ارب سے زائد کا فراڈ

کراچی:(لیڈرنیوز)کرپٹو کرنسی کی آڑ میں پاکستانی شہریوں سے 18 ارب روپے سے زائد کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔آن لائن ایپلی کیشنز کے ذریعے پاکستانیوں سے اربوں روپے چرائے گئے اور یہ آن لائن ایپلی کیشنز کرپٹو کرنسیوں کے عالمی تبادلے سے منسلک تھیں۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے پاکستان میں بائنانس کے جنرل منیجر کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ایف آئی اے نے امریکہ اور کیمن آئی لینڈ میں بائننس کے ہیڈ کوارٹر کو بھی نوٹس بھیجے ہیں۔

#