چھت پر بیٹھاکتا اچانک بلی میں تبدیل‘دیکھنے والے حیران

لاہور:(لیڈرنیوز)سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ایسی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا ہے۔تاہم اس ویڈیو کے حوالے سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ یہ ویڈیو کہاں کی ہے لیکن اس ویڈیو کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں ایک جانور موجود ہے۔دور سے دیکھ کر خیال آتا ہے کہ کوئی کتا گھر کی چھت سے جھانک رہا ہے یا منہ پھیلا کر بیٹھا ہے لیکن جیسے جیسے قریب آتا ہے اچانک منظر بدل جاتا ہے۔اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد اکثر سوشل میڈیا صارفین ابتدائی طور پر اندازہ لگا سکتے تھے کہ چھت پر کوئی کتا بیٹھا ہے لیکن یہ کتا اچانک بلی میں تبدیل ہونے پر صارفین حیرانی سے ہنسنے پر مجبور ہو گئے۔ویڈیو میں ایک بلی چھت کے کنارے بیٹھی ہے، جس کا پچھلا حصہ کتے کا چہرہ دکھائی دیتا ہے، لیکن جب وہ اچانک مڑی تو بلی باہر نکل آئی۔

#a viral video on social media these days that has taken viewers by surprise