بین اسٹوکس گیند وکٹوں سے ٹکرانے کے باوجود ناٹ آﺅٹ

سڈنی:(لیڈرنیوز)ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا۔سڈنی میں چوتھے ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلش بلے باز بین اسٹوکس کریز پر موجود تھے اور وہ کرس گرین کی گیند کا سامنا کرتے ہوئے بولڈ ہوگئے۔میچ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب بین اسٹوکس گیند وکٹوں سے ٹکرانے کے باوجود ناٹ آو¿ٹ رہے۔کرس گرین کی گیند اسٹمپ پر لگنے کے باوجود بیلز نہیں گرے لیکن آسٹریلوی کھلاڑیوں کے کہنے پر امپائر پال رائفل نے اسٹوکس کو آو¿ٹ قرار دیا۔فیلڈ امپائر کی جانب سے آو¿ٹ ہونے کے بعد بین اسٹوکس نے ریویو لیا جس کے بعد امپائر نے انہیں ناٹ آو¿ٹ قرار دیا کیونکہ گیند وکٹوں سے ٹکرائی لیکن بیل نہیں گری۔

#fourth Test match of the Ashes series #Ben Stokes remained unbeaten despite the ball hitting the wickets