اسلام آبادائیرپورٹ‘مسافرسے ایک کلوہیروین برآمد

اسلام آباد:(لیڈرنیوز) سوات کے رہائشی تازہ خان نامی مسافر سے ایک کلو ہیروئن برآمد کر لی گئی۔اے این ایف نے سعودی عرب کے مسافر سے ایک کلو ہیروئن برآمد کر لی۔ اے این ایف حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان سے برآمد ہونے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت کروڑوں روپے ہے۔اے این ایف حکام نے بتایا کہ سوات کا رہائشی تازہ خان نامی مسافر PIA کی پرواز PK9753 سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض جا رہا تھا۔ مسافر کی تلاشی لینے پر اس کے سوٹ کیس میں ایک کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔ ملزم کو حراست میں لے کر اے این ایف تھانے منتقل کر دیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

#Heroin worth crores of rupees recovered from passenger at Islamabad airport