نیویارک‘عمارت میں آتشزدگی‘9بچوں سمیت19 افرادہلاک

نیویارک: (لیڈر نیوز)نیویارک کی ایک اپارٹمنٹ عمارت میں آگ لگنے سے نو بچوں سمیت کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے۔نیویارک میں 19 منزلہ اپارٹمنٹ عمارت کی تیسری منزل پر آگ لگنے سے 9 بچوں سمیت کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے۔نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز کے مطابق آگ لگنے سے 32 افراد زخمی ہوئے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔دوسری جانب کمشنر فائر ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ آگ الیکٹرک ہیٹر کی خرابی کے باعث لگی جب کہ نیویارک میں 30 سال میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں تاہم امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

#New York apartment building has killed at least 19 people, including nine children