سٹیٹ بینک پر حکومت پاکستان کاکنٹرول برقراررہےگا‘ وزیر خزانہ

اسلام آباد(لیڈرنیوز)وزیرخزانہ سینیٹرشوکت ترین کا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں اظہارِخیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سٹیٹ بینک پر حکومت پاکستان کاکنٹرول برقراررہے گا‘اگرہم سینیٹ کوپارلیمنٹ نہیں سمجھتے تواسے بندکردیں‘ احسن اقبال میرے دوست ہیں ہم ایک دوسرے کوجانتے ہیں،کسی کی دل آزاری نہیں کی،بس اپنی بات کررہاتھا،مارچ میں تجویزکردہ بل بہت حدتک تبدیل کردیاگیا،پاکستان ایک خودمختارملک ہے،ہوسکتاہے آئندہ آئی ایم ایف سے قرض کی ضرورت نہ پڑے،اسٹیٹ بینک کے کام کوپارلیمنٹ دیکھے گی،ہم نے پارلیمنٹ کومضبوط کیا،گزشتہ حکومت نے ڈالرریٹ کو94روپے پرروکے رکھا،روپے کی قدراوورویلیوہونے سے60 ارب ڈالرکانقصان ہوا۔

#Finance Minister Senator Shaukat Tareen #government of Pakistan would retain control over the SBP