صبوراورعلی انصاری کی نئی ویڈیووائرل‘مداح جذباتی ہوگئے

راچی:(لیڈرنیوز)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی صبور اور علی انصاری کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو جذباتی کر دیا۔معروف اداکارہ صبور علی اور علی انصاری کی شادی دھوم دھام سے منائی گئی جس میں کئی نامور شخصیات نے بھی شرکت کی۔صبور اور علی انصاری کی شادی کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جنہیں مداحوں نے بے حد سراہا جب کہ ایک اور ویڈیو صبور علی نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے ایک لمبا نوٹ لکھا۔ مداحوں نے ان کی خوبصورت شادی کی خوشیاں اور غم بانٹے۔صبور علی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ گھر اور اپنی فیملی کو چھوڑ کر نئی زندگی شروع کرنا ہمیشہ سے میرا سب سے بڑا خوف رہا ہے لیکن میں ان لمحات کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی، میں اپنا سارا وقت خوشی اور مسرت کے آنسوو¿ں میں ڈوبی رہی۔اداکارہ نے کہا کہ وہ اس خوبصورت موقع پر اپنی والدہ کو بہت یاد کرتی ہیں اور سوچتی ہوں کہ وہ مجھے علی کے ساتھ دیکھ کر کتنی خوش ہوئی ہوں گی اور انہوں نے ہم پر کتنا پیار کیا ہوگا۔صبور علی نے کہا کہ میں علی کو اپنی زندگی میں لانے پر اللہ کا شکر ادا کرنے سے خود کو نہیں روک سکی۔ اس دن کا ہر لمحہ مجھے بہت جذباتی بنا رہا تھا۔ میں بہت شکرگزار ہوں کہ مجھے کوئی ایسا شخص ملا جو میری مدد کر سکے اتنا پیار کرنے والا، دیکھ بھال کرنے والا اور خاندان کا احترام کرنے والا۔دوسری جانب صبور علی کی ویڈیو نے بھی سوشل میڈیا صارفین کو جذباتی کردیا اور انہوں نے اس خوبصورت جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کمنٹ باکس بھر دیا۔

#Saboor and Ali Ansari's new video made the fans emotional