کاہنہ‘ کار میں سوار میاں بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

لاہور:(لیڈرنیوز)لاہور کے علاقے کاہنہ میں کار میں سوار جوڑے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق سلامت علی اور ان کی اہلیہ زبیدہ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے موقع پر ہی قتل کر دیا۔ تھانہ کاہنہ سے چند قدم کے فاصلے پر کار میں سوار جوڑے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا جبکہ ملزمان فرار ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے بھجوا دی گئی ہیں جہاں ضروری کارروائی کے بعد انہیں ورثاءکے حوالے کر دیا جائے گا۔

#A couple was shot dead in a car in Kahna area of Lahore