بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر بھی کورونا کا شکار ‘ہسپتال داخل

ممبئی:(لیڈرنیوز)معروف بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ممبئی کے اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق معروف بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر بھی کورونا کا شکار ہو گئیں۔ 92 سالہ لتا منگیشکر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد انہیں ممبئی کے مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔اطلاعات کے مطابق لتا منگیشکر کوان کی عمر کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔نومبر 2019 میں لتا منگیشکر کو سینے میں انفیکشن کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ کچھ عرصے سے زیر علاج تھیں۔

#Indian singer Lata Mangeshkar also fell victim to Corona