امریکہ میں پاکستانی ڈاکٹرکاکارنامہ‘انسان میں خنزیرکا دل لگادیا

نیویارک:(لیڈرنیوز)امریکا میں پاکستان کے ڈاکٹر منصور محی الدین نے میڈیکل سائنس کی دنیا میں شاندار کارنامہ انجام دیتے ہوئے ایک مریض میں خنزیر کا دل کامیابی سے لگایا۔دل کی تبدیلی کے لیے انسان کے انتظار کی ضرورت ختم ہو گئی اور پہلی بار یہ ثابت ہوا کہ انسان جانور کے دل سے بھی جی سکتا ہے۔یونیورسٹی آف میری لینڈ میڈیکل اسکول کے مطابق ایک مریض نے جینیاتی طور پر تبدیل شدہ سور کا دل کامیابی سے لگایا جس کے بعد امریکا سے تعلق رکھنے والے 57 سالہ ڈیوڈ بینیٹ جینیاتی طور پر تبدیل شدہ سور رکھنے والے دنیا کے پہلے شخص بن گئے۔ یہ کارنامہ امریکہ میں کراچی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر منصور محی الدین نے انجام دیا جو ڈاو¿ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے فارغ التحصیل ہیں۔

#Pakistani doctor's great deed in America, put a pig's heart in a man