لاہور:(لیڈرنیوز)زیادتی کیس کی ایف آئی آر سے قومی کرکٹر یاسرشاہ کا نام نکال دیا گیا۔اسلام آباد کے تھانہ شالیمار کی ضمنی رپورٹ کے مطابق متاثرہ نے بتایا کہ یاسر شاہ کا نام غلط بیانی کی وجہ سے ایف آئی آر میں شامل کیا گیا۔ یاسر شاہ کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں۔ متاثرہ خاتون کے بیان کے بعد یاسر شاہ کا نام ایف آئی آر سے نکال دیا گیا۔