فرانس میں یہود مخالف بیان کے الزام پرمسجد بند کردی گئی

پیرس:(لیڈرنیوز) فرانس کے شہر کانز میں یہود مخالف بیان کے الزام میںایک مسجد کو بند کر دیا گیا ہے۔ ایک بیان میں فرانس کے وزیر داخلہ جیرالڈ ڈیرمین نے کہا کہ یہود مخالف تبصروں کی وجہ سے مسجد کو بند کیا گیا تھا۔ مسجد نے حکومت کی طرف سے کالعدم قرار دی گئی دو تنظیموں کی حمایت کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔دو ہفتے قبل پیرس کے شمالی علاقے میں امام کے خطبہ کی بنیاد پر چھ ماہ کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔2020 میں ایک فرانسیسی سکول میں طلباء کے سامنے گستاخانہ خاکے دکھانے پر ایک فرانسیسی ٹیچر کا سر قلم کر دیا گیا تھا، جس کے بعد فرانسیسی صدر نے کھل کر فرانسیسی سیکولرازم کی حمایت کی اور واقعے اور دیگر متعلقہ حملوں کے خلاف متنازع بیانات دئیے۔فرانس میں مساجد کے خلاف کریک ڈاو¿ن اور تحقیقات جاری ہیں اور کئی مساجد کو بنیاد پرستی پھیلانے کے الزام میں بند کر دیا گیا ہے۔

#France #mosque in the French city of Cannes has been closed over allegations of anti-Semitism