کیاسشمیتاسین نے دوبیٹیوں کے بعد بیٹاگود لے لیا؟

ممبئی:(لیڈرنیوز) سابق مس یونیورس اور بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین کے دو بیٹیوں کے بعد تیسرا بیٹا گود لینے کی افواہیں ہیں۔حال ہی میں سشمیتا سین کو ممبئی کے علاقے بیندرا میں ایک ریسٹورنٹ کے باہر اپنی دو بیٹیوں رینی اور الیسا سین کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ سشمیتا پاپرازی (فوٹوگرافرز) کے لیے پوز دے رہی تھیں جب اس نے اپنے ساتھ ایک تین یا چار سال کے بچے کو دیکھا جسے رکھا جا رہا تھا۔سشمیتا سین نے بچے کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائیں جس کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور بھارتی میڈیا نے کہنا شروع کردیا کہ اس بچے کو سشمیتا سین نے گود لیا ہے اور یہ ان کا تیسرا بچہ ہے۔تاہم یہ افواہیں درست نہیں ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سشمیتا سین جس بچے کے ساتھ ریسٹورنٹ کے باہر تصاویر اور ویڈیوز بناتے ہوئے نظر آئیں وہ ان کا گود لیا ہوا بچہ نہیں بلکہ ان کی دوست کا بچہ ہے۔

#Sushmita Sen is rumored to have adopted a third son after having two daughters