اپوزیشن کی قسمت میں رونا لکھا ہے‘وزیراعلیٰ پنجاب

 لاہور:(لیڈرنیوز)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی اور غیر جمہوری رویہ دکھایا، ناکام ترین اپوزیشن نے پارلیمانی روایات کی خلاف ورزی کی ہے۔اپنے بیان میںوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ شور شرابہ اپوزیشن جماعتوں کی مایوسی کو ظاہر کرتا ہے۔ اپوزیشن عناصر نے شور مچا کراخلاقی دیوالیہ پن کا مظاہرہ کیا ہے۔ غیر جمہوری رویہ قابل مذمت ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کی قسمت میں رونا لکھا ہے اور وہ آئندہ بھی روتے رہیں گے۔ فنانس ترمیمی بل کا بوجھ عام آدمی پر نہیں پڑا۔ سیاسی بیروزگار فرسٹریشن کاشکار ہیں اور صرف پروپیگنڈہ کرنے والے ہیں، جھوٹ کی ٹانگیں نہیں ہوتیں، جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے، جھوٹ کی سیاست کا وقت گزر چکا، اب تبدیلی کا وقت ہے۔

#Chief Minister Usman Buzdar #weeping is written in the fate of the opposition and they will continue to weep in future also