2023‘ن لیگ‘زرداری گروپ کاآخری الیکشن ہوگا ‘ فواد چوہدری

 اسلام آباد:(لیڈرنیوز)فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 2023 میں ن لیگ اور زرداری گروپ کا الیکشن آخری الیکشن ہو گا۔وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو ایک بار پھر پارلیمنٹ میں شکست ہوئی، انشاءاللہ 2023 کے انتخابات میں یہ چہرے پارلیمنٹ سے مکمل طور پر باہر ہو جائیں گے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں شاکر شجاع آبادی کی ایک شعربھی لکھا۔شاکر آپ سیاناایں،ساڈھے چہرے پڑھ ‘حالات نہ پچھ