عوام اپنی زندگیاں مشکل کرنیوالی پی ٹی آئی کو معاف نہیں کرینگے

 اسلام آباد:(لیڈرنیوز)شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام اپنی زندگیاں مشکل کرنے والی پی ٹی آئی کو معاف نہیں کریں گے، عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے اسے دفن کر دیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئےقائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ کل ملک کی پارلیمانی تاریخ کا سیاہ دن تھا۔