زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور‘تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد:(لیڈرنیوز) جعلی اکاو¿نٹس کیس میں آصف علی زرداری کے خلاف نیویارک اپارٹمنٹس پر نیب انکوائری میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آصف علی زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے قرار دیا کہ آصف زرداری کی صحت کی خرابی کے باعث کیس میں مستقل ضمانت ہو گی، آصف زرداری کے خلاف نیویارک پراپرٹی کیس کی تحقیقات جاری ہیں، نیب نے آصف زرداری کے خلاف کیس میں ابھی ثبوت اکٹھے نہیں کیے، ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ضمانت منسوخی کی نیب آصف زرداری درخواست دے سکتا ہے۔خیال رہے کہ نیب کو آصف زرداری کے خلاف 2018 اور 2019 میں اثاثہ جات کی شکایات موصول ہوئیں، نیب کو جے آئی ٹی کی رپورٹ اپریل 2019 میں موصول ہوئی، آصف زرداری کو دوسرے کیس میں گرفتار ہونے کے بعد دسمبر 2019 میں رہا کیا گیا۔