نواک جوکووچ ویزا منسوخ ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار

میلبورن:(لیڈرنیوز) ویزا منسوخ ہونے کے بعد سربیا کے نمبر ون ٹینس کھلاڑی نواک جوکووچ کاگرفتار کر لیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی جانب سے اپنا ویزا منسوخ کرنے کے فیصلے کو جوکووچ نے چیلنج کیا ہے۔ آسٹریلیا سے ملک بدری اور ویزا منسوخی کی درخواست پر فیصلے تک جوکووچ کو حراست میں لیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلین بارڈر فورس کی جانب سے اپنا ویزا منسوخ کرنے کے فیصلے کے خلاف نوواک جوکووچ نےعدالت سے رجوع کیا تھا اورنمبرون ٹینس کھلاڑی کو چند روز قبل عدالت نے آسٹریلیا میں داخلے کی اجازت دے دی تھی۔