زندگی 25 سال پر ختم نہیں ہوتی‘ملائکہ اروڑا کاپیغام

ممبئی:(لیڈرنیوز) بالی ووڈ اداکارہ اور رئیلٹی شو کی جج ملائکہ اروڑا نے پیغام دیا ہے کہ25 سال کی عمر کے بعد زندگی ختم نہیں ہوتی۔حال ہی میں 48 سالہ بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑ اور ان کے 36 سالہ بوائے فرینڈ ارجن کپور کے درمیان علیحدگی کی خبریں میڈیا میں آئیں۔ جس پر ردعمل دیتے ہوئے ارجن کپور نے ان تمام خبروں کی تردید کی تھی۔ تاہم ملائکہ اروڑہ نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔اور اب ارجن کپور سے علیحدگی کی خبروں کے بعد ملائکہ اروڑا نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے پیغام دیا ہے کہ 25 سال بعد زندگی ختم نہیں ہوتی۔40 سال کی عمر میں ملائکہ اروڑہ نے لکھا: محبت کی تلاش کو معمول بنا لیں۔ 30 سال کی عمر میں نئے خواب دیکھیں اور ان خوابوں کو پورا کرنے کی عادت بنائیں۔ 50 سال کی عمر میں اپنے آپ کو اور اپنی زندگی کا مقصد تلاش کرنے کی عادت ڈالیں۔ زندگی 25 سال پر ختم نہیں ہوتی۔ ایسا سوچنا چھوڑ دو۔

#Malaika Arora #Life does not end at 25 years